ماروی فارم ہاؤس میں ہمارا تجربہ نہایت شاندار رہا۔ ماحول بہت پُرسکون اور دلکش تھا۔ صاف ستھرا سوئمنگ پول اور کشادہ لان نے بچوں کو بے حد خوش کیا۔ اسٹاف بھی بہت تعاون کرنے والا اور خوش اخلاق تھا۔ ہم ان شاءاللہ دوبارہ ضرور آئیں گے۔ البتہ کچھ تجاویز دینا چاہیں گے: کچن میں برتنوں کی صفائی اور کوالٹی بہتر کی جائے۔ شام کے وقت مچھروں سے بچاؤ کے لیے اسپرے یا کوائل مہیا کیے جائیں۔ اگر لان میں کچھ جھولے یا بچوں کے کھیلنے کی جگہ بنا دی جائے تو اور بھی اچھا ہوگا۔ پارکنگ ایریا میں رات کے وقت روشنی کا بہتر انتظام ہونا چاہیے۔